حکومت آزادکشمیرزمینداروںکوکم قیمتوںپرتخم،کھادیںاورادویات فراہم کررہی ہے،راجہ فاروق اکرم

جدیدطریقہ کاراورزمینداروںکوآگاہی سے خطہ کی زراعت پرمثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ،خطہ کی معیشت میںخاطرخواہ اضافہ ہوگا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعرات 5 دسمبر 2019 17:35

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان کی صدارت میںبلدیہ ھال کوٹلی میںتقریب منعقدہوئی۔جس میںلائن ڈیپارٹمنٹس اور لوکل سپورٹس آرگنائزیشن یونین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے راجہ فاروق اکرم خان نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرزمینداروںکوکم قیمتوںپرتخم،کھادیںاورادویات فراہم کررہی ہے زمینداروںکوسائنسی طورطریقوںسے روشناس کراکرزرعی پیداوار کو بڑھایا جاسکتاہے ہمارے علاقوںکی مٹی بڑی زرخیزہے اللہ تعالیٰ نے خطہ کوچارموسموںسے نوازاہے انہوںنے کہاکہ جدیدطریقہ کاراورزمینداروںکوآگاہی سے خطہ کی زراعت پرمثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیںجس سے خطہ کی معیشت میںخاطرخواہ اضافہ ہوگاانہوںنے کہاکہ یونین کونسل کی سطح پرلوکل سپورٹس آرگنائزیشن محکمہ این آرایس پی کے تعاون سے زمینداروںکوبہترطریقہ سے زراعت کی طرف راغب کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق اکرم خان نے کہاکہ اہمارا زمیندار خوشحال ہوگاتوخطہ ترقی کریگاانہوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیرنے ڈیری فارمنگ کے لیے زمینداروںکوقرضہ جات فراہم کئے ہیںجس سے خطہ میںگوشت اوردودھ کی پیداوارمیںاضافہ ہوگاس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرزراعت راجہ محمدالیاس نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دورمیںگھریلوسطح پرسبزیوںکی کاشت انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس سے تازہ صحت افزا سبزیاں میسرآتی ہیںمحکمہ زراعت کے بتائے ہوئے اصولوںکے مطابق سبزی اورپھلداردرخت کاشت کرکے بہترنتائج حاصل کیے جاسکتے ہیںدیہی علاقوںکے لوگ جدیدطریقہ کارکے مطابق کاشت کاری کے عمل کواپنائیںتاکہ مطلوبہ پیداوارحاصل ہوسکے۔

اس موقع پرڈی ایف اوسردارفاروق نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صاف ستھراماحول لوگوںکابنیادی حق ہے اس کے لیے ضلع کوٹلی میںکثیرتعدادمیںدرخت لگائے جارہے ہیںموسم کی تبدیلیاںآلودگی کی وجہ سے ہورہی ہیںآلودگی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری پرتوجہ دے رہے ہیںڈی ایف اوسردارفاروق نے کہاکہ کلین اینڈ گرین کے منصوبہ کے تحت موسمیاتی تبدیلیوںمیںمثبت کردارممکن ہوگااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک سردارفریدنے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم دیہی علاقوںمیںاین آرایس پی کے تعاون سے پولٹری ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سستے داموںمرغیاںفراہم کرینگے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں