میلہ مویشیا ں کھوئی رٹہ فحا شی و عریانی کا گڑھ بن گیا‘صحافیوں کو کوریج کرنے سے روک دیا گیا ‘لا ؤ ڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال نے قرب جوار کے عوام کا جینا محال بنا دیا ‘مساجد میں نما ز پڑھنے والو کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 2 مئی 2015 18:52

کھوئی رٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) میلہ مویشیا ں کھوئی رٹہ فحا شی و عریانی کا گڑ بن چکا ہے صحافیوں کو کوریج کرنے سے روک دیا گیا لا ؤ ڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال نے قرب جوار کے عوام کا جینا محال بنا دیا مساجد میں نما ز پڑھنے والو کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ‘واک گیٹ کے نام پر صرف دو جگہ پر نام کے بیریل لگائے گے ہیں ڈیوٹی پر مامور پولیس ایلکار ہجڑوں کا ڈانس دیکھنے میں مصروف ہیں پولیس اہلکار ہجڑو ں سے موج مستی کرتے رہے کچھ پولیس اہلکاروں نے پریس کے کیمروں سے بچنے کے لیے اپنے منہ ہاتھوں سے ڈھانپ لیے جبکہ درجنوں پولیس اہلکاروں نے فوٹیج لینے پر روصحا فیوں کو گیرے میں لے لیاہا تھا پا ئی پر اتر آئے ہماری ہجڑوں کے ساتھ بنائی فوٹیج ڈیلیٹ کرو ہم پولیس والے ہیں ہجڑوں کو چیک کرنا ہماری ڈیوٹی ہے پولیس اہلکاروں کا موقف، تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ بیلا سٹیڈیم میں منقعد میلہ بیسا کھی فحاشی اور عریانی کا گڑ بن چکا ہے مختلف علاقو ں سے لائی گئی لڑکیوں اور ہجڑوں نے عریانی اور فحاشی کا بازار گرم کر رکھا ہے کوئی پرسان حال نہیں حکومت کے رکھوالے کندوں پر کلاشنکوفز لٹکائے خود ہجڑوں کے ڈانس سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں پولیس ایلکاروں نے موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی ناکام کوشش کی ادھر اہم سیاسی وسماجی شخصیات سر پرست اعلیٰ انجمن تاجران کھوئی رٹہ ظفر اقبال غازی ،صدر صرافہ یو نین کھوئی رٹہ عطا الرحمن غازی ،ن لیگ ضلع کوٹلی کے سینئر نائب صدر راجہ قیصر اقبال،تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء امیدوار اسمبلی ناصر لطیف کالس ایڈووکیٹ اور دیگر نے صحا فیوں کو میلہ کی کوریج سے روکنے کی شدید مذامت کرتے ہوئے کہا کہ میلہ مویشیا ہ کو میلہ ثقا فت قرار دیا جائے میلہ مویشیا ں کے نا م سے انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے نیشل ایکشن پلان کی روح دیکھاجائے تو مساجد میں لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے کی پابندی پر علماء اکرام پا بند ہیں یہ احکامات حکوت وقت کے ہیں حکومت وقت خود اپنی سر پرستی میں میلہ ثقافت میں لاؤڈ سپیکر کی آوازسے وادی کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک لوگوں کی نیندین حرام کر رہی ہے لاؤڈ سپیکر جن جگہوں نصب ہیں وہا پر نا چ گانا دیکھنے والوں میں عوام سے زیادہ پورے آزاد کشمیر سے آئی ہو ئی پوکیس کے اہلکار لطف اندوز ہو رہے ہیں انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ کہیں میلہ بیسا کھی 2014 کی طرح وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید کو صحا فیوں کے سوالات کے سامنے دوبارہ شرمندہ نا ہونا پڑے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں