شہر کے تمام سکو لوں میں سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے،ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور

پیر 5 جنوری 2015 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء ) ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ شہر کے تمام سکو لوں میں سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے اور اب تک 70فیصد سکولوں میں سکیورٹی کے انتظامات کو بہترین بنا دیا گیا ہے جبکہ با قی سکولوں میں سکیورٹی انتظامات پر کام کیا جا رہا ہے اور دئیے گئے وقت سے پہلے لا ہور کے تمام سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کو مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کو سکولوں کے انتظامات بہتر بنانے میں فنڈز کی کمی نہ ہے۔علا وہ ازیں ڈی سی او لا ہور کی ہدایت پر تمام ٹا ؤنز کی انتظامیہ نے اپنے اپنے علاقوں میں مو جو د سرکاری و نجی سکولوں میں سکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کو چیک کیا

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں