چینی آر ایم بی میں تجارتی لین دین میں 600 فیصد اضافہ

منگل 23 جنوری 2024 14:19

چینی آر ایم بی میں تجارتی لین دین میں 600 فیصد اضافہ
لاہور(محمد ضمیر اسدی ۔اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2024ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے حال ہی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کو آگاہ کیا کہ آر ایم بی میں تجارت کے تصفیے کے لیے ایک ضروری ریگولیٹری فریم ورک موجود ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اس کے لیے تین بینکوں یعنی آئی سی بی سی، بی او سی اور ایس سی بی کو آر ایم بی سیٹلمنٹ اور کلیئرنگ سیٹ اپ قائم کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز بینک آف چائنا (پی بی سی) اور اسٹیٹ بینک نے تعاون کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس کے بعد پی بی سی نے آئی سی بی سی کو پاکستان میں آر ایم بی کلیئرنگ بینک کے طور پر کام کرنے کا اختیار دیا۔ اس کے نتیجے میں آر ایم بی میں طے شدہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 2018 کے 2 فیصد سے بڑھ کر 2023 میں 14 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ چینی آر ایم بی میں پاکستان کے تجارتی لین دین میں 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں