’جب بابا صبح سویرے آپ کا ڈومیسٹک میچ دیکھنے پہنچ جائیں‘

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے والد کے ہمراہ تصویر شئیر کر دی، سوشل میڈیا پر صارفین کا پسندیدگی کا اظہار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 7 دسمبر 2022 17:17

’جب بابا صبح سویرے آپ کا ڈومیسٹک میچ دیکھنے پہنچ جائیں‘
لاہور(اُردو پوائنٹ،اخبار تازہ ترین ۔ 07 دسمبر 2022ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی والد کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بسمہ معروف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر والد کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’جب بابا صبح سویرے آپ کا ڈومیسٹک میچ دیکھنے پہنچ جائیں‘۔تصویر میں بسمہ معروف اور ان کے والد کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بسمہ معروف کی والد کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں اکثر خواتین کے کرکٹ میں حصہ لینے کو سراہا نہیں جاتا،ایسے میں بسمہ کے والد تعریف کے مستحق ہیں جو اپنی بیٹی کی ہر قدم پر حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بسمہ معروف نے اپنے والد کے ساتھ ایک دلکش تصویر پوسٹ کی۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے کہا کہ بسمہ معروف اپنے قابل فخر والد کے ساتھ۔
ایک صارف نے کہا آپ بہت خوش قسمت ہیں۔
ایک صارف نے تصویر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ پکچر آف دا ڈے‘۔
خیال رہے کہ بسمہ معروف ایک بیٹی کی والدہ بھی ہیں۔بسمہ معروف اور ان کی بیٹی کی بھارتی ویمن ٹیم کے ساتھ تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ہونے والی تصویر پر سابق ورلڈ کلاس بیٹر سچن ٹنڈولکر بھی تبصرہ کئے بغیر نہ رہ سکے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر 48 سالہ سچن ٹنڈولکر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ کتنا خوبصورت لمحہ ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ کرکٹ کی فیلڈ میں باؤنڈریز ہیں لیکن آف دی فیلڈ یہ تمام کو توڑ دیتی ہے۔ سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کا مزید کہنا تھا کہ کھیل سب کو متحد کرتے ہیں‘۔
۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں