کراچی سے لاہور بذریعہ ٹرین جانے والے لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے

ٹرین میں جگہ نہ ملنے پر لیگی کارکنان گتھم گتھا ہو گئے،ضلع سنٹرل کے کارکنان نے سفر کرنے سے انکار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 اکتوبر 2023 14:22

کراچی سے لاہور  بذریعہ ٹرین جانے والے لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2023ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے کراچی سے لاہور بذریعہ ٹرین جانے والے لیگی کارکن آپس میں الجھ پڑے۔ڈان نیوز کے مطابق نوازشریف کے استقبال کے لیے قافلہ کراچی سے لاہور جا رہا تھا تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ٹرین میں سیٹیں نہ ملنے پر کارکن دست و گریبان ہو گئے۔

کچھ کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ضلع سنٹرل کے کارکنان نے سفر کرنے سے انکار کر دیا۔ لڑائی اتنی بڑھی کے کچھ کارکنوں نے نوازشریف کے استقبال کے لیے لاہور جانے سے ہی انکار کر دیا تاہم سینئرز رہنماؤں کے سمجھانےکے بعد ٹرین روانہ ہو گئی۔جب کہ نوازشریف کی وطن واپسی پر میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے کوئٹہ سے کارکنان ٹرین میں لاہور کے لئے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے انفارمیشن سیکرٹری نصیر خان کا کہنا ہے کہ 600 کارکنان پاکستان مسلم لیگ ن قائد میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے کوئٹہ سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئے ہیں اور راستے میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کارکنان ان میں شامل ہوتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جانے والی ٹرین میں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے سربراہ کے استقبال کیلئے 6 بوگیوں کی ریل میں بکنگ کروائی گئی ہیں صوبائی قائدین کے ساتھ 600 کارکن خیرمقدمی بینرز اور پلے کارڈز لئے ریلی کی شکل میں کوئٹہ ریلوے سٹیشن پہنچے ۔

خیرمقدمی پوسٹرز ٹرین کے مخصوص بوگیوں پر بھی لگائے گئے ہے نصیرآباد ڈویژن سے کارکنوں اور سپورٹرز کے قافلے بزریعہ روڈ بھی روانہ ہوئے صوبے سے ہزاروں افراد اپنے قائد کے استقبال کے لیے روانہ ہوئے ہیں،ان میں بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کارکنان شامل ہوتے جائیں گے۔خیال رہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں ۔ نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کریں گے اور معاشی بحالی کا پلان دیں گے۔

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں