کسان دشمن مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، ایف آئی آرز درج، بھاری جرمانے کیے گئے

منگل 9 جنوری 2024 21:31

کسان دشمن مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، ایف آئی آرز درج، بھاری جرمانے کیے گئے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جنوری۔2024ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی،بلیک مارکیٹنگ اور زائد قیمتوں پر فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں،سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ کی زیر نگرانی کسانوں کے معاشی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے شعبہ زراعت (توسیع) کے تحت جاری کاروائیوں میں مزید تیزی کرتے حالیہ کاروائی میں یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کی گئی کاروائیاں کے دوران 260ڈیلرز کے خلاف ایکشن کئے گئے ہیں اور 123 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 59افراد موقع پر گرفتار کیا گیا اور 138افراد کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت کےبعائد کئے گئےجرمانوں کی کل مالیت 30لاکھ 15ہزار 500روپے ہے۔ ساتھ ہی 2ہزار 6سو 54 یوریا کھاد کی بوریاں ضبط بھی کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں