عمر کے کمپلیکس میں مبتلا نہیں، شیخ رشید کا انٹرویو کرنے کی خواہش ہے، ریما
بدھ 28 مئی 2014 12:22
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مئی 2014ء) برسوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پرراج کرنیوالی اداکارہ وہدایتکارہ ریما نے کہا ہے کہ ’’تکبر کرنے والا کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا‘‘۔ میری تمام ساتھی اداکارائیں مجھ سے بہتر ہیں لیکن وہ جس ’’کاغذ‘‘ کے پیچھے ہیں اس پرنمبر ہوتے ہیں جب کہ میں تحریر والا کاغذ تلاش کرتی ہوں۔
ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی کے ہونٹوں سے متاثر ہوکربہت سی اداکاراؤں نے اپنی شکل و صورت بگاڑ لی ہے۔ میں عمر کے کمپلیکس میں مبتلا نہیں ، لیکن بہت سی اداکارائیں ’’ نانیاں ‘‘ بن کربھی اپنی عمرچھپاتی ہیں۔ ڈاکٹرطارق شہاب 50 برس کے ہوگئے ہیں لیکن ان کے گالوں میں پڑنے والے ڈمپل مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔(جاری ہے)
ان کی شکل میں ایک بہترین جیون ساتھی مل گیا ہے، اپنی محبت اورعمل سے ڈاکٹرطارق کا دل جیت لیا ہے۔
ان کے ساتھ نجی زندگی بھرپوراندازسے بیتارہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ شادی کے بعد ازدواجی زندگی بہت اچھے اندازسے گزررہی ہے۔ ڈاکٹرصاحب کو قابومیں رکھنے کے لیے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ، ان کی ظاہری اور اندرونی شخصیت بہت اچھی اوربلند ہے۔انھوں نے کہا کہ بطوراداکارہ اورہدایتکارہ کام کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے اپنے سفرکے دوران بہت سے یادگارکردارادا کیے اور جب فلم انڈسٹری بحران کا شکار تھی توبطور ہدایتکارہ وپروڈیوسرفلمیں بنائیں جن کا بہتر رسپانس ملا۔
مستقبل میں بھی کچھ منفرد پروجیکٹ کرنے کا ارادہ ہے ، جس کے لیے کاغذی کارروائی جاری ہے اورجونہی ان کا پیپرورک مکمل ہوگا ، میں باقاعدہ شوٹنگ کاآغاز کرونگی۔ ایک سوال کے جواب میں ریما نے کہاکہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی سے ملاقات ہوئی اورمیں نے ان کا انٹرویوبھی کیا لیکن بطورمیزبان اگرشیخ رشید کاانٹرویو کرنے کا موقع ملے تووہ انٹرویو بہت یادگاررہے گا۔میرا نام سنتے ہی ان کے چہرے پرجومسکراہٹ آجاتی ہے، اس بارے میں بھی حقائق سامنے آجائینگے۔ انھوں نے کہا کہ کتاب سے دوستی کے بعد زندگی میں خوبصورت تبدیلی آئی ہے۔ علم وادب سے لگاؤ نے شخصیت میں بہت نکھارپیداکیا ہے ۔ امریکا میں ہونے والی ادبی محافل میں شرکت کرتی ہوں جب کہ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں خاص طورپرمجھے مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پربہت سی معروف ادبی شخصیات سے ملاقات ہوئی اورمجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
متعلقہ عنوان :
لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امریکا ، اسرائیلی بائیکاٹ کی عوامی اپیل روکنے کے لیے ریاستوں کی قانون سازی جاری،اپنے ہی لوگ نشانہ بننے ..
چینی آر ایم بی میں تجارتی لین دین میں 600 فیصد اضافہ
کسان دشمن مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، ایف آئی آرز درج، بھاری جرمانے کیے گئے
لیہ اراضی سکینڈل، عمران خان کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج کر دی گئی
کراچی سے لاہور بذریعہ ٹرین جانے والے لیگی کارکنان آپس میں لڑ پڑے
لاہورہائیکورٹ نے ایکسپورٹ سیکٹر کے لئے بجلی پر دی گئی سبسڈی واپس لینے کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
فوج کے اوپر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ سیکولر جماعتوں کے ساتھ کسی قسم کے سیاسی تعاون کی حمایت ..
’جب بابا صبح سویرے آپ کا ڈومیسٹک میچ دیکھنے پہنچ جائیں‘
پنجاب اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کیخلاف ، چیف الیکشن کمشنرکو ہٹا کرغیر جانبدارشخص کا تقررکرنےکی ..
کرائم سین انوسٹی گیشن کو تفتیش کے مرکزی دھاری میں لانے کی ضرورت ہے، کامران عادل
مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا قاری محمد یوسف احرار گزشتہ روز انتقال کر گئے
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹ کے سٹوڈنٹ کی ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء و نامور آرٹسٹ ذوالفقار علی ..
لادھیوالا وڑائچ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے