قومی کرکٹ ٹیم کے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کے چناؤ کیلئے مشاورت کا عمل جاری

ہفتہ 5 جولائی 2014 18:40

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ کے چناؤ کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے ، ٹیم اگست میں سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس لاہور میں جاری ہے، جہاں ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت کا عمل شروع ہوچکا ہے، مشاورت کا یہ عمل گزشتہ روز شروع ہوا تھا پہلے دن چیف سلیکٹر معین خان نے ہیڈ کوچ وقار یونس اورکپتان مصباح الحق نے بھی ٹیم کے انتخاب پر مشورہ کیا۔

گزشتہ روز کے اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے تمام ارکان کھلاڑیوں کے انتخاب پر غور کررہے ہیں، اجلاس میں سلیکشن کمیٹی نے وقار یونس کو فٹنس کیمپ کی رپورٹ بھی پیش کی،سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لادھیوالا وڑائچ میں شائع ہونے والی مزید خبریں