محکمہ زراعت پنجاب کے زیر کنٹرول مارکیٹ کمیٹیوں میں قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ترجمان

جمعہ 3 اگست 2018 22:27

لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) ترجمان محکمہ زراعت نے وضاحت کی ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب کے زیر کنٹرول مارکیٹ کمیٹیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔اس ضمن میں مارکیٹ کمیٹیوں میں تعینات ایڈمنسٹریٹر ز(اسسٹنٹ کمشنرز)قانون کے مطابق اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ اشیائے خوردونوش کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو (نیا) کی قیمت37 روپے سے کم ہوکر 27 روپے ہوگئی جب کہ آلو سٹورکی قیمت 14 سے کم ہوکر12 روپے،ادرک 157سے 151روپے جبکہ ٹماٹر ،لہسن چائنا،لہسن(دیسی)،لیموں(دیسی)سفید چنا،کالا چنا،چنے کی دال،دال ماش ،مونگ و مسور کی قیمتیں اپنی پچھلی سطح پر برقرار رہیں اور ان میں کو ئی ردو بدل ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں