دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 24 جنوری 2020 11:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 17800کیوسک اور اخرج 17800کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد10400 کیوسک اور اخراج 10400کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد14800 کیوسک اور اخراج5000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد12300کیوسک اور اخراج 12300کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد30300کیوسک اور اخراج 30300کیوسک،چشمہ آمد36500کیوسک اوراخراج 31500کیوسک، تونسہ آمد23100 کیوسک اور اخراج23100 کیوسک، پنجند آمد46300 کیوسک اور اخراج 46300 کیوسک،گدو آمد 56300کیوسک اور اخراج 49400 کیوسک، سکھر آمد31700کیوسک اور اخراج 22900 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد11100 کیوسک اور اخراج 1000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1482.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.595 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1185.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.476ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں