نئی حکومت سٹیک ہو لڈرز کیساتھ مشاورت سے قومی زرعی پا لیسی تیار کر ے‘ خواجہ حبیب الرحمان

اگر زراعت کو ترقی دینی ہے تو ہمیں اپنے کسان کو وی آئی پی کا درجہ دینا ہوگا ‘ صدر ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ

اتوار 5 اگست 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) ایران پاک فیڈریشن آف کلچراینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی سے کئی شعبوں کی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لئے نئی حکومت سٹیک ہو لڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد قومی زرعی پا لیسی تیار کر ے ۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے ساہیوال چیمبر آ ف کامرس کے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی زراعت کو ترقی دینی ہے تو ہمیں اپنے کسان کو وی آئی پی کا درجہ دینا ہوگا ۔کسانوںکو ان کی اجناس کا صحیح معاوضہ دینے کے لئے میکنزم بنانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد کم ہوگیا ہے ، گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ دریائوں میں پانی کی سطح نیچے آتی جا رہی ہے جو قابل تشویش ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر چھوٹے ڈیمز بنا ئے جائیں جو ہماری مجموعی ضرورت کو پورا کرسکیں۔

دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے پوری قوم اپنا اپنا حصہ ڈالے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بین الوزارتی کوآرڈی نیشن بڑھانی چاہیے جبکہ اداروں کو مضبوط اور سمگلنگ کے خاتمے کیلئے اقدمات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں