گیس چوری کے ایک ارب11کروڑ روپے صارفین سے وصول کرنا تشویشناک امر ہے ‘ افتخار بشیر

گیس چوری کی رقم صارفین سے وصول کرنے کی بجائے گیس چوری روکی جائے‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 8 جنوری 2019 16:39

گیس چوری کے ایک ارب11کروڑ روپے صارفین سے وصول کرنا تشویشناک امر ہے ‘ افتخار بشیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے اوگرا کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں میں گیس چوری کے ایک ارب 11کروڑ روپے صارفین سے وصول کرنے کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوا اب پھر گیس چوری کی رقم ان سے وصولی سے گیس کے بلوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ پر اضافہ بوجھ پڑے گا ۔

اس لیے صنعتی شعبہ پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخاربشیر چوہدری نے کہا کہ 2012سے لیکر 2016-17تک گیس چوری کی رقم وصولی کیلئے صارفین کے گیس بلوں میں یو ایف جی کی شرح 5فیصد سے بڑھا کر7.6فیصد کرنے سے صنعتی شعبہ کے کمرشل بلوں میں اضافہ ہوگا جس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اوراس کا بوجھ صارفین تک منتقل ہونے سے ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے گی اس لیے گیس چوری کی رقم بے قصور صارفین سے بلوں میں وصول کرنے کی بجائے گیس چوری روکی جائے اور گیس بلوں میں یو ایف جی کی شر ح میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔تاکہ عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں