تاجر براداری رمضان کے مہینے میںعوام الناس کو اشیائے ضرورت ارزاں نرخوں پر فراہم کرکے اٴْن کی مشکلات کم کرے‘لاہور چیمبر

جمعرات 25 اپریل 2019 17:56

تاجر براداری رمضان کے مہینے میںعوام الناس کو اشیائے ضرورت ارزاں نرخوں پر فراہم کرکے اٴْن کی مشکلات کم کرے‘لاہور چیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران عوام الناس کو اشیائے خورد و نوش اور دیگر اشیائے ضرورت ارزاں نرخوں پر فراہم کرکے اٴْن کی مشکلات کم کرے۔ انہوں نے حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولیات دے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے، کم وسائل والے لوگوں کا خیال رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا انہیںسہولیات فراہم کرنے کے لیے جہاں تک ممکن ہو تاجر برادری اپنا منافع حتی المقدور حد تک کم کردے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دالوں، گھی، کوکنگ آئل، پھلوں و سبزیوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی سے کم آمدن والے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی۔ انہوں نے لیسکو پر بھی زور دیا کہ وہ بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں