رائے ونڈ نان بائیوں نے منہ مانگی قیمتیں وصول کرنا شروع کردیں

روٹی 8سے 10روپے ،نان 15روپے اور کلچہ 20روپے میں فروخت ہونے لگا

پیر 22 جون 2020 15:53

رائے ونڈ نان بائیوں نے منہ مانگی قیمتیں وصول کرنا شروع کردیں
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2020ء) ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے نان بائیوں نے منہ مانگی قیمتیں وصول کرنا شروع کردیں روٹی 8سے 10روپے ،نان 15روپے اور کلچہ 20روپے میں فروخت ہونے لگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے اپنی من مانیاںشروع کرد ی ہیں نان بائیوں نے سرکاری احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے از خود قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے رائے ونڈ کے ہوٹلوں اور تندوروں پر روٹی آٹھ سے دس روپے ،نان بارہ سے پندرہ روپے جبکہ کلچہ بیس سے پچیس روپے میں فروخت ہو رہا ہے تندور اور ہوٹل مالکان نے سرکاری وزن سے کم اور گرانفروشی کا بازار گرم کررکھا ہے ادھر فلور ملز مالکان کی من مانیاں بھی عروج پر ہیں رائے ونڈ میں کام کرنیوالے پرائس مجسٹریٹ کی کارکردگی صفر ہے حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دیکر گمہراہ کیا جارہا ہے نان بائیوں نے اپنے کاروبار کو تحفظ دینے کیلئے پولیس سے ساز باز کررکھی ہے جسکی وجہ انکے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی شہریوں نے ڈی سی لاہور دانش افضال سے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ نان بائیوں کی چیرہ دستیوں کا نوٹس لیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں