آٹے کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں ،لائسنس معطل کئے جارہے ‘ شاہد اسلم

رائے ونڈ شہر میں 11مقاما ت پر سستے آٹے کے ٹرکنگ پوائنٹ قائم ،عوام کو سستا آٹا باآسانی دستیاب ہوگا ‘اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر

منگل 24 جنوری 2023 13:02

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2023ء) رائے ونڈ شہر میںآٹے کی وافر فراہمی کیلئے محکمہ خوراک کا احسن اقدام،شہر کے مختلف 11مقاما ت پر سستے آٹے کے ٹرکنگ پوائنٹس قائم کردئیے گئے،ضلع بھر میں 150سے زائد ٹرکنگ پوائنٹس سے عوام کو سستا آٹا باآسانی دستیاب ہوگا ،تحصیل بھر میں ناجائز منافع خوری میں ملوث آٹا ڈیلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد اسلم چودھری نے شہر کے مختلف مقامات پر آٹا ڈیلر زکی چیکنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ مس نعیم افضل ،ڈی ایف سی مظہر حسین بلوچ کی ہدایت پر جنوبی لاہور بالعموم اور تحصیل رائے ونڈمیں بالخصوص آٹے کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے گئے ہیں شہر کے گنجان آباد علاقوں میں سستے آٹے کے ٹرک بھجوا ئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو انکی دہلیز پر سستا آٹا میسر آسکے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر کی11 مختلف مقامات پر ٹرکنگ پوائنٹس کے قیام سے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہو گی ۔

پوش اور تجارتی مراکز میں آٹا ڈیلرز کا ریکارڈ اور آٹے کا معیار چیک کرتے ہوئے شاہد اسلم چودھری کا کہنا تھا کہ تحصیل رائے ونڈ میں یومیہ ایک لاکھ سے زائد آٹے کا تھیلا فراہم کیا جارہا ہے عوام کو آٹے سے محروم رکھنے والے بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں انکے لائسنس معطل کئے جارہے ہیں گندم اور آٹے کی بدعنوانیوں میں ملوث فلور ملز کے خلاف بھاری جرمانے اور انکو گندم کا کوٹہ معطل کیا جارہا ہے ،اے ایف سی رائے ونڈ نے مزید کہا کہ رائے ونڈ شہر سمیت تحصیل بھر میں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے ،آٹے کی مصنوعی قلت میں ملوث آٹا ڈیلرز کی عوام نشاندہی کریں تاکہ انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ،سستے آٹے پر عوام کا حق ہے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوںنے تمام آٹا ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ آٹے کا ڈسپلے کریں تاکہ عوام کو آٹے کی خریداری میں آسانی ہو سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں