میٹرک کے سالانہ نتائج میں ریلوے سکولزکی شاندارکامیابی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک2018سالانہ کے امتحانی نتائج میں پاکستان ریلویزکے تمام سکولوںنے شاندار نتائج دیتے ہوئے اپنے ہی پچھلے برسوں کے تمام ریکارڈ توڑدیے۔ اس برس 2018میں شاندار نتائج دیتے ہوئے 95فیصد نتائج حاصل کیے گئے جو گذشتہ برس 90فیصد جبکہ 2014میں 81.6فیصد تھے۔

نتائج کے مطابق پاکستان ریلویز سینٹ اینڈریوز گرلز ہائی سکول کی کشف جہانگیر 1062لے کر پہلی جبکہ پاکستان ریلویز لیڈی گریفن گرلز ہائی سکول کی حادیقہ شوکت 1060نمبر لیکر اور پاکستان ریلویز گرلز ہائی سکول مغلپورہ کی ماہم عزیز نے بھی 1060نمبر لیکر بالترتیب دوسری پوزیشنز حاصل کیں۔ پاکستان ریلویز بوائز ہائی سکول مغلپورہ کے روید محمود نے 1054نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کے سکولوں کے نتائج پچھلے پانچ سالوں میںایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ریکارڈ بہتری کے ساتھ بہت نمایاں رہے ہیں،2014میں مجوعی طورپرنتائج 81.6فیصد، 2015میں 83فیصد2016میں 87فیصداور2017میں 90فیصدرہے۔ اسی طرح 2014اور2015میں 76طلباء نے A+گریڈ حاصل کیا2016میں 89طلباء نے اور2017میں 109طلباء نے A+گریڈ حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔اسی طرح 2018کے سالانہ نتائج میںبھی اس کامیابی کی اس شرح کو برقرار رکھاگیاہے۔

ریلوے ایجوکیشن سسٹم کے شاندار نتائج دینے پرچیئرمین ریلویز محمدجاوید انور، چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمدآفتاب اکبراور ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یارخان نے پاکستان ریلویز کے تمام اساتذہ طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے تمام شعبوں میں ترقی اور بہتری کا یہ سفر جاری رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں