لاہور، کمپیوٹر کے اساتذہ نے مطالبات پر مبنی ایک خط وزیراعظم کو ارسال کردیا

بدھ 8 جولائی 2020 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے کمپیوٹر کے اساتذہ نے اپنے مطالبات پر مبنی ایک خط وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں سکولوں میں تعینات اساتذہ نے وزیراعظم کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کمپیوٹر کے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ان کے جائز مطالبات 13 جولائی تک منظور نہ کئے تو صوبے بھر کے کمپیوٹر کے اساتذہ 14 جولائی کو ایوان وزیراعلیٰ 7کلب کے مظاہرہ کریں گے اور احتجاجی دھرنا دیں گے جبکہ دئیے جانے والا دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں