پنجاب یونیورسٹی ،چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

بدھ 23 ستمبر 2020 19:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے چار امیداواروںکو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے عتیق طاہر کوایگریکلچرل سائنسز(پلانٹ پتھالوجی) کے مضمون میں ان کے’مکئی کے تنے کے گلاؤ سڑاؤ کا سبب بننے والی پھپھوندیوں کے خواص اور ان کا تدارک‘ کے موضوع پر،امینہ ضیاء کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’اسلام آباد کے ٹھوس فضلہ کے انتظامی نظام کا لائف سائیکل اسسمنٹ‘ کے موضوع پر،سحرش قیوم کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’منضبط سرحدی انتظام اور اس کے مضمرات پاکستان اور افغانستان کے مابین تذویراتی تحدید جنگ (2001-2018)‘ کے موضوع پراورحرا مزمل کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’انتہائی حدت پسند آرکیاء میں ڈی این اے پروٹین تعامل میں شامل خامروں کا مطالعہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں