جی سی یونیورسٹی کا کانووکیشن ملتوی کرنے کا فیصلہ

جمعرات 29 جولائی 2021 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا کانووکیشن ملتوی کرنے کا فیصلہ،5 اگست سے ہونے والے امتحانات بھی آن لائن ہونگے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،فیصلہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر لیاگیا ہے۔کانووکیشن کا انعقاد 3 اور 4 اگست کو ہونا تھا،کانووکیشن میں 2200 سے زاہد طلبا کی شرکت متوقع تھی۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے موجودہ صورتحال کے پیش نظر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں