پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’-’پاکستان میں ووٹرز کی تعلیم‘ ‘پرویبینار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:03

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’-’پاکستان میں ووٹرز کی تعلیم‘ ‘پرویبینار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام’ ’پاکستان میں ووٹرزکی تعلیم‘ ‘پر ویبینار کاانعقادکیا گیا جس میںڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر عامرہ رضا،ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر رانا اعجاز احمد ، امریکہ سے ماہم سید، سیاسی تجزیہ کار سلمان عابد اور معروف صحافی تنویر شہزاد، فیکلٹی ممبران اور ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عامرہ نے شرکاء اور منتظمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ووٹروں کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے تعلیم دیں۔

(جاری ہے)

ماہم سید نے کہ ووٹنگ ایک اہم پہلو ہے جو کسی ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرتی ہے۔ انہوں نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ زیادہ تر پاکستانی شہری ووٹنگ کے عمل سے واقف نہیں ہیں اور اپنے والدین/بزرگوں کے انتخاب کو ووٹ ڈالتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور شہری سب کو اپنے حقوق اور مجموعی اخلاقی حساسیت کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا تاکہ ووٹروں کی تعلیم میں اضافہ کیا جا سکے۔سلمان عابد نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل مسئلہ نہیں ہے، یہ علاقائی سیاست، نسل اور اقربا پروری پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات میں ووٹرز ٹرن کے ٹرن آئوٹ کی اوسط 50-55 فیصد ۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوان آبادی کے لیے ووٹر تعلیم پر زور دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں