وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد

جمعہ 19 اپریل 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر خالد محمود نے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) کے نومنتخب صدر مہران اجمل خان،سینئر نائب صدر طلحہ قریشی،نائب صدر دانیال عمر،جنرل سیکرٹری دیبا مرزا، جوائنٹ سیکرٹری ذیشان چشتی، سیکرٹری اطلاعات حافظ عثمان رندھاوا، فنانس سیکرٹری محمد عاصم راجہ اور سینئر نائب صدر (خواتین) رفیعہ ناہید اکرم کو مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اپنامثبت کردار ادا کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں