نیب کی عدلیہ اورآرمی تک وسعت کی بجائےاصلاحات کی ضرورت ہے، شہبازشریف

عدلیہ اورآرمی میں احتساب کیلئےاپنا نظام موجود ہے،نیب دائرہ اختیارمیں وسعت کی تجویزپربعض سیاسی جماعتوں کےقول و فعل میں تضاد پر اظہار افسوس کئے بغیرنہیں رہ سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اکتوبر 2017 20:08

نیب کی عدلیہ اورآرمی تک وسعت کی بجائےاصلاحات کی ضرورت ہے، شہبازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اکتوبر2017ء ) : وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیب کا دائرہ عدلیہ اور آرمی تک بڑھانے کی بجائے اصلاحات کی ضرورت ہے، عدلیہ اور آرمی میں احتساب کیلئے اپنا نظام موجود ہے،نیب دائرہ اختیار میں وسعت کی تجویز پر بعض سیاسی جماعتوں کے قول و فعل میں تضاد پر اظہار افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔آج یہاں ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرپشن کے ناسور نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اورپاکستان کی بقا ء کی خاطر اس لعنت کے خاتمے کے لئے احتساب کا بے لاگ اور کڑا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہو ں نے کہاہے کہ نیب کی حالیہ اور ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ ادارہ مسلمہ طو رپر کرپٹ اور ملکی خزانے کو بے دریغانہ لوٹنے والے عناصر کا احتساب کرنے میں ناکام رہاہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ اس ضمن میں عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود ایسے عناصر کے خلاف ایکشن نہ ہونے کی مثالیں بھی موجود ہیں ۔شہبازشریف نے کہاکہ نیب کے دائرہ کار کو اعلی عدلیہ اور آرمی تک وسیع کرنے کی بجائے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیب اپنا کام دیانت داری اور پسند اور نا پسند سے بالا تر ہوکر کرے ۔

انہو ں نے کہاکہ عدلیہ اور آرمی جیسے اداروں میں احتساب کے لئے ان کا اپنا نظام اور طریقہ کار موجود ہے جس میں وقت کے تقاضوں کے مطابق بہتری لائی جاسکتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ میں نیب دائرہ اختیار میں وسعت کی تجویز پر بعض سیاسی جماعتوں کے قول و فعل میں حالیہ دنوں میں ابھر کر سامنے آنے والے تضاد پر اظہار افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں