انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے ،اپنی فلمیں بیرون ممالک پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی‘ ماہرہ خان

فلم ’’ ورنہ ‘‘ میں میرے کردار کا فیصلہ دیکھنے والوںنے کرنا ہے ، سب فنکاروںنے انتہائی لگن سے کام کیا ‘ اداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اب ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن ہمیں نمائش کے شعبے کو بیرون ممالک تک وسعت دینا ہو گی ، فلم ’’ ورنہ ‘‘کے اسکرپٹ میں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ،میرے کردار کا فیصلہ دیکھنے والوں نے کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم میں صرف میں نے ہی نہیںبلکہ تمام فنکاروںنے انتہائی لگن سے کام کیا ہے اور کس نے کیسا کام کیا ہے اس کا فیصلہ تو دیکھنے والوں نے کرنا ہے ۔

اب تک جو فیڈ بیک ملا ہے وہ انتہائی مثبت ہے جس سے حوصلہ بڑھا ہے ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں اب معیاری فلمیں بن رہی ہیں ۔ ہمیں بھی اپنی فلمیں دوسرے ممالک میں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے جس کے یقینا انتہائی مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں