وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،گڈ گورننس کے فروغ، عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا
سرکاری اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلابی اصلاحات لائی گئی ہیں ،متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، صوبے میں ہر شعبے میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے تمام اداروں میں بھرتیاں سوفیصد میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی گئی ہیں، وسائل کے درست اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے،توانائی بحران کے خاتمے سے قومی معیشت کو براہ راست اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 19 جنوری 2018 20:31
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ عوام کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ہر شعبے میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے اورتمام اداروں میں بھرتیاں سوفیصد میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وسائل کے درست اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔اربوں روپے کی لاگت سے ایسی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں جن سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہماری دن رات کی محنت رنگ لائی ہے اورتوانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔توانائی بحران کے خاتمے سے قومی معیشت کو براہ راست اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اورکفایت شعاری اور سخت مالیاتی ڈسپلن کے تحت بچائے گئے اربوں روپے بھی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے پروگراموں پر صرف کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دور آمریت میں چنیوٹ۔رجوعہ کے قومی خزانے پراربوں روپے کی ڈاکہ زنی کی کوشش کو روکنا ہمارا کارنامہ ہے۔ہماری حکومت نے اس منصوبے میں چار سالہ جدوجہد کے نتیجے میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔تعلیم و صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے ہزاروں بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دی گئی ہے اورپنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت وسائل سے محروم پونے تین لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔صوبے کے 44 ہزار سکولوں میں عدم دستیاب سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اورصوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ نئے ہسپتال بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی ادویات مستحق مریضوں کو مفت دی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی لیبارٹریوں میں بھجوائے گئے ادویات کے سوفیصد نمونے درست ثابت ہوئے ہیں۔صوبے کے دور دراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس عوام کو ان کی دہلیز پر تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے تحت صوبے کے دیہاتوں کو صاف ستھرا بنایا جا رہا ہے۔ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت 85 ارب روپے کی لاگت سے ہزاروں کلومیٹر کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بنائی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہجدید انفراسٹرکچر تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صوبے میں سڑکوں، پلوں، انڈرپاسز فلائی اوورز کا جال بچھا دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں اوراس سکیم سے بے زمین کاشتکار بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔100 ارب روپے کے کسان پیکیج سے زرعی شعبے کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔صوبے بھر میں بنائے گئے 27 ماڈل بازاروں میں عوام کو معیاری اشیاء رعایتی نرخوں پر مل رہی ہیں اورصوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کے 5 میدانوں کے علاوہ صوبے بھر میں مختلف کھیلوں کے نئے گرائونڈز بنائے گئے ہیں۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان، ملک ندیم کامران، ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،راجہ پرویز اشرف کا پیغام
پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری
پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی
پنجاب بھرمیں 1322ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق1362زخمی ہوئے
لاہور پولیس نے رواں سال ناجائز اسلحہ کے 04ہزار سے زائد مقدمات درج کیے‘بلال صدیق کمیانہ
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
نو مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں مل سکی‘ عظمیٰ بخاری
سانحہ 9 مئی ملک کی سلامتی اورترقی کے خلاف سازش تھی، وزیر صنعت و تجارت پنجاب
قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کی ہر سازش کو قوم ناکام بنائے ..
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
پولیس اور وکلا ء میں تصادم کا مقدمہ درج
کچا راوی روڈ کے علاقے سے گردوں کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،راجہ پرویز اشرف کا پیغام
-
نو مئی کے واقعات کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک ایک بھی ملزم کو سزا نہیں مل سکی‘ عظمیٰ بخاری
-
آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے میں ناکا می پر باقاعدہ پروگرام بنا کر 9 مئی کیا گیا ،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس
-
سانحہ 9 مئی کے شہدا اور ان کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب ، وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین کا نشست سے کھڑے ہو کر استقبال کیا
-
سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزا نہ ملنا نظام پہ سوالیہ نشان ہے، رانا ثناء اللہ
-
مئی کی مذمت آئی پی پی کا منشور ہے، فردوس عاشق
-
تحریک انصاف کی قیادت کو ہٹ دھرمی اور ضد چھوڑنی چاہیے، حافظ طاہر محمود اشرفی
-
وفاقی و صوبائی حکومتوں کی عوامی منصوبوں پر ذاتی تشہیر نہ کرنے کی یقین دہانی
-
گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید
-
تاریخ میں پہلی بار آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے ،وزیر دفاع
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ کی ملاقات، وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی
-
ملتان کے ہوائی اڈے سے حج آپریشن کا آغاز،چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نےعازمین کو ائیر پورٹ سے الوداع کہا