شہباز شریف کی سیاست پر سوالات اٹھنے لگے

نواز شریف کی گرفتاری پر ائیرپورٹ نہ پہنچنے والے شہباز شریف آج انتخابات کے بعد پہلے احتجاج سے بھی غائب،پارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ پیدا ہوگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 8 اگست 2018 22:40

شہباز شریف کی سیاست پر سوالات اٹھنے لگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) شہباز شریف کی سیاست پر سوالات اٹھنے لگے۔ نواز شریف کی گرفتاری پر ائیرپورٹ نہ پہنچنے والے شہباز شریف آج انتخابات کے بعد پہلے احتجاج سے بھی غائب،پارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صدارت سے فراغت کے بعد سے لے کر اب تک شہباز شریف کا کردار بڑا معنی خیز رہا ہے۔

متعدد ایسے مواقع پر جب پارٹی کارکنان کو اپنے صدر شہباز شریف کی ضرورت تھی ان موقعوں پر شہباز شریف نے پارٹی سے ہاتھ کھینچ لیا۔ان کی قیادت پر سب سے زیادہ سوالات اس وقت اٹھے جب وہ نواز شریف کی گرفتاری کے دن لاہقور ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکے تھے ۔اس دن بھی نوازشریف گرفتار ہو کر اسلام آباد روانہ،شہباز شریف ابھی بھی جوڑے پل پر موجود رہے۔

(جاری ہے)

پرواز کے ڈیڑھ گھنٹے لیٹ ہونے کے باوجود شہباز شریف کے ائیرپورٹ نہ پہنچ پانے پر سوالات اٹھے۔

کچھ ناقدین نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے جان بوجھ کر ائیرپورٹ جانے میں تاخیر کی۔انہیں علم تھا کہ اگر وہ اس رفتار سے آگے بڑھے تو وہ وقت پر ائیرپورٹ نہیں پہنچ پائیں گے ۔اس کے باوجود شہباز شریف نے تاخیری حربوں سے کام لیا۔اس ناقص حکمت عملی کے بعد شہباز شریف کی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھنے لگے۔اور اب ایک بار پھر جب تمام ہم خیال جماعتیں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اسلام آباد میں موجود تھیں ۔

عین وقت پر شہباز شریف نے اسلام آباد جانے سے انکار کردیا اور یہ کہا گیا کہ شہباز شریف موسم کی کرابی کے باعث اسلام آباد نہیں جا سکے ۔حالانکہ اسی دوران 30 سے زائد پروازیں لاہور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور واپس آئیں۔شہباز شریف کا یہ طرز عمل انکو مشکوک بنا رہا ہے اور انکے خلاف پارٹی کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ان کے خلاف پارٹی میں بڑی بغاوت ہو سکتی ہے جبکہ اس کا آغاز دبے انداز میں ہو چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں