پنجاب اسمبلی میں سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی ،(ن) کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے

پی ٹی آئی ،(ق) کے متفقہ امیدوار پرویز الٰہی کے مد مقابل (ن )کے چوہدری اقبال نے کاغذات جمع کرائے ،مجتبیٰ شجاع الرحمن کورننگ امیدوار ہونگے ڈپٹی سپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے دوست مزاری ،احمد علی دریشک ،(ن ) کے وارث کلو اور رانا اعجاز نون نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

بدھ 15 اگست 2018 17:48

پنجاب اسمبلی میں سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی ،(ن) کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی میں سپیکر او رڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے کاغذات ت نامزدگی جمع کروادئیے ، دونوں عہدوں کیلئے ووٹنگ آج ( جمعرات ) پنجاب اسمبلی کے ایوان کے اندر ہو گی ۔نو منتخب اراکین اسمبلی کے حلف کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر کے عہدے کیلئے تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے متفقہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی نے دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ مسلم لیگ (ن )کی جانب سے چوہدری اقبال گجر اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے دوست محمد مزاری اور کورننگ امیدوار کے طور پر احمد علی دریشک جبکہ مسلم لیگ (ن )کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کیلئے محمد وارث کلو اور کورننگ امیدوار کے طور پر رانا اعجاز احمد نون نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد حتمی لسٹ جاری کر دی جائے گی جبکہ آج جمعرات صبح نو بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ۔ دونوں عہدوں کے لئے ووٹنگ کل ( جمعرات ) کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں