اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںعمران خان کے وزیراعظم بننے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو گا،اعجاز ..

عمران خان کے وزیراعظم بننے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو گا،اعجاز چودھری

, پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی، معاشی عدل اور انسانی مساوات کا نظام لانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریگی ، عمران خان اقتدار نہیں ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء)تحر یک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو عمران خان کی قیادت میں امید کی کرن نظر آئی ہے جس پر وہ پورا اتریں گے،عمران خان کے وزیراعظم بننے سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو گا،اپنے ایک بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی، معاشی عدل اور انسانی مساوات کا نظام لانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریگی ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اقتدار نہیں ہر شہری کو انصاف کی فراہمی کے مشن کی تکمیل چاہتے ہیں اور آئندہ5برسوں کے بعد کا پاکستان اسی تبدیلی سے مزین ہوگا، جس میں شہریوں کو بلا تفریق اُن کے حقوق دیئے جائیں گے اور کوئی کسی کا حق نہیں مار سکے گا،ملک میں عمران خان کی قیادت میں کامیابیوں کا نیا سفر شروع ہونے والا ہے اور گزشتہ 70 برسوں کی ناکامیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے روائتی نظام میں تبدیلی لائیں گے اور آہنی عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے،انتخابات میں دھاندلی کے متعلق اپوزیشن کا شور اور احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، اقتدار کے پجاری احتساب سے بچنے کیلئے ایک مرتبہ پھر صف آراء ہورہے ہیںجن کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملنے والا،پاکستان کی غیور اور باشعور عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے،بین الاقوامی سطح پر اپنا منفرد مقام رکھنے والے عمران خان کی قیادت میں ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں