تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ نے بھی دوبارہ آپریشن کا آغاز کر دیا

دوسرے یونٹ کو 300میگاواٹ لوڈ پر چلایا جارہاہے، پیدا ہونے والی بجلی بھی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے ‘ ترجمان واپڈا

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:03

تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ نے بھی دوبارہ آپریشن کا آغاز کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ نے بھی بجلی کی دوبارہ پیداوار شروع کر دی ہے۔ واپڈا انجینئرز کی جانب سے گیٹس لفٹ کرنے کے بعد اِس یونٹ کو300میگاواٹ لوڈ پر چلایا جارہے اور پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے ۔قبل ازیں اِس منصوبے کا پہلا یونٹ گزشتہ ہفتے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کر چکا ہے ۔

پہلا یونٹ 470میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے ۔منصوبے کے گیٹس تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی کم آمد ، مٹی کی مقدار زیادہ آنے اور پن سٹاک والو میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پھنس گئے تھے ، تاہم واپڈا کے انجینئرز نے انجینئرنگ کی بہترین تکنیک کو بروئے کار لاتے ہوئے پہلے یونٹ کے گیٹس کو گزشتہ ہفتے لفٹ کر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کے دونوںیونٹ قومی نظام کو770 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں ۔

مذکورہ دونوں یونٹ ڈیفیکٹ لائی ایبلٹی پیریڈ میں ہیں چنانچہ کنٹریکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت اِن یونٹس کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں ۔تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کا تیسرا یونٹ بھی مکمل ہے اور توقع ہے کہ اِس یونٹ سے بھی بجلی کی پیداوار اسی ماہ کے آخر تک شروع ہو جائے گی ۔تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کے ٹنل نمبر 4 پر تعمیر کیا گیا ہے ۔منصوبے کے تین پیداواری یونٹ ہیں ، ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 470میگاواٹ ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 410 میگاواٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں