پنجاب میں سموگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل

کسانوں کو دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے بھی روک دیا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب میں سموگ کی روک تھام کے لیے محکمہ زراعت نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیدی، کسانوں کو دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے بھی روک دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ صوبائی محکمہ زراعت نے ان ٹیموں کو فیلڈ میں سموگ کی روک تھام کا اہم ٹاسک سونپ دیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت واصف خورشید کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب بھر کے کسانوں کو نئی وراننگ جاری کی گئی ہے کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانا فضائی آلودگی، سموگ اور زمینی پیداواری صلاحیت میں کمی کا باعث بنتا ہے۔واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی ٹیمیں فصلوں کی باقیات خصوصا دھان کے مڈھوں کو آگ لگائے جانے کی مانیٹرنگ کریں گی اور دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں