ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 23 ستمبر 2018 11:01

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 ستمبر 2018ء) لاہور میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ قصورمیں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اوکاڑہ اورساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں درمیانے درجے کی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر مشرق میں اور اس کی گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتےہوئے گھروں سےنکل آئے۔مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دمیانی درجے کے تھے،زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ افراد اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ،تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں