ج*پی ٹی آئی کارکن ظالمانہ نظام کیخلاف ڈ ٹ کر کھڑے ہیں: فرخ جاوید مون

کرپٹ لوگوں کوانجام تک پہنچائے بغیرخوشحالی کاخواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں لله*معاشرے میں قیام امن کویقینی بنانے کیلئے قانون ہرایک کیلئے ایک جیسا بنانا ہوگا: مرکزی رہنما پی ٹی آئی

پیر 6 مئی 2024 19:40

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کارکن ظالمانہ نظام کے خلاف ڈ ٹ کر کھڑے ہیں،کرپٹ لوگوں کوانجام تک پہنچائے بغیرخوشحالی کاخواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،معاشرے میں قیام امن کویقینی بنانے کیلئے قانون ہرایک کیلئے ایک جیسا بنانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں امیراوربااختیارکیلئے اورقانون جبکہ غریب لاچارکیلئے اورقانون ہونے کی وجہ سے معاشرے میں طبقاتی نظام پیداہوچکا ہے اگرملک میں بنے ہوئے نظام اورقانون پر در ست معنوں میں عمل کیاجائے تواٹھانوے فیصدمسائل خودبخودحل ہوسکتے ہیں مگرقانون بنانے والے ہی اس کوسب سے پہلے توڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جن ممالک میں قانون اورانصاف کی حکمرانی ہے وہاں ادارے مضبوط ہیں اورعوام خوشحال ہے اورجہاں فردکی حکومت ہے وہاں ادارے تباہ ہوچکے ہیں اورملکی دولت لوٹنے والاطبقہ خوشحال ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں