لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر وفاق سے جواب طلب کرلیا

بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے امپورٹ پالیسی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر جاری کی گئی، وکیل

منگل 9 اکتوبر 2018 19:00

لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر وفاق سے جواب طلب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے امپورٹ پالیسی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر جاری کی گئی اس لیے فلموں کی نمائش غیر قانونی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے امپورٹ پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔وفاقی حکومت نے درخواست کا جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو مہلت دے دی، درخواست پر مزید سماعت 11 اکتوبر کوہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں