پابندی کے باوجود ووٹروں کو گھروں سے لانے کیلئے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ استعمال کی جاتی رہی

ویگنیں ،کیری ڈبے اورچنگ چی رکشے بک کرائے گئے ،سارا دن گلی محلوںکے چکرکاٹتے رہے

اتوار 14 اکتوبر 2018 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹروں کو گھروں سے لانے کیلئے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پابندی کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب والے حلقوں میں ویگنیں ،کیری ڈبے اورچنگ چی رکشے ووٹرز کو گھرو ں سے پولنگ اسٹیشنزلانے کیلئے گلی محلوں کے چکر کاٹتے رہے ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اورامیدواروں کے اسٹیکر زبھی چسپاں تھے ۔

جب ڈرائیورز سے پوچھا گیا تو ان کا کہناتھاکہ انہیں صرف یہ معلوم ہے کہ کس شخص نے معاوضہ دیناہے اور وہ ہم نے اپنا معاوضہ پیشگی وصول کر لیا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتوںاورآزادامیدواروںسے پوچھا گیا توانہوںنے کہاکہ ان کی طرف سے ایساکوئی انتظام نہیں کیا گیا سپورٹرزنے اپنے طو رپر یہ انتظام کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں