لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کے بعد پورے شہر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا

ہیلمٹ کا مطلب ہیلمٹ ہے انجینئرنگ کیپ نہیں ، قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے،ٹریفک پولیس سے رپورٹ طلب

پیر 15 اکتوبر 2018 16:53

لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کے بعد پورے شہر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پورے شہر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ کا مطلب ہیلمٹ ہے انجینئرنگ کیپ نہیں ، ہیلمٹ سے متعلق قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔گزشتہ روز جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ، ہیلمٹ کے نفاز کو مال روڈ سے بڑھا کر شہر بھر میں عملدآمد کروانے کاحکم دیتے ہوئے ہیلمٹ سے متعلق لاہور میں قانون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ۔ اس سے قبل صرف مال روڈ پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا ۔عدالت نے ٹریفک پولیس سے ہیلمٹ کی کیخلاف ورزی کرنے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ کتنے افراد کو جرمانہ کیاگیا۔دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ ہیلمٹ کا مطلب ہیلمٹ ہے انجینئرنگ کیپ نہیں ، کیپ پہننے والوں کے چالان کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں