ہائیکورٹ نے صاف پانی کو محفوظ کرنے کیلئے کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین 7دسمبر کو طلب کر لیا

پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے لیکن کسی کو احساس نہیں ،پانی کو محفوظ کرنے کیلئے عملی اقدامات کیوں نہیں کیی ‘جسٹس علی اکبر قریشی

بدھ 5 دسمبر 2018 14:40

ہائیکورٹ نے صاف پانی کو محفوظ کرنے کیلئے کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین 7دسمبر کو طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کو محفوظ کرنے کیلئے کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین کو 7دسمبر کو طلب کر لیا ۔گزشتہ روز جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ اور سید کمال حیدر کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے کہ پانی کو محفوظ کرنے کے لیے عملی اقدامات کیوں نہیں کیی ،پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے لیکن کسی کو احساس نہیں ،پانی محفوظ کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی ہوگی ۔عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری آبپاشی،ایم ڈی واسا،ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور کو 7دسمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں