عثمان بزدار کی پھرتیاں۔۔ لاہوریوں کی حفاظت داؤ پر لگا دی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے علاقے میں بنیادی سہولیات پہنچانے سے پہلے لاہور سے ڈولفن فورس کا دستہ ڈیرہ غازی خان پہنچا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 دسمبر 2018 13:27

عثمان بزدار کی پھرتیاں۔۔ لاہوریوں کی حفاظت داؤ پر لگا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2018ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کو لاہور جیسا بنانے کے لیے لاہوریوں کی حفاظت کی قربانی دے دی۔عثمان بزدار نے اپنے علاقے میں صحت، تعلیم اور پانی جیسی سہولیات دینے سے پہلے ڈولفن فورس پہنچا دی۔ابتدائی طور پر لاہور سے 30 موٹر سائیکل سواروں کا دستہ ڈیرہ غازی خان پہنچایا گیا ہے۔

ڈولفن فورس میں حال میں شامل ہونے والے 70 ماسٹرٹرینرز،افسران اور اہلکاروں کو بھجوایا جائے گا اور اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جب کہ دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے 2 ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے اور اس حوالے سے حکومت اپنے 100روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی 100روزہ پلان کے حوالے سے سرپرائز کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظمعمران خان کو 100روزہ پلان کے حوالے سے خوش کن سرپرائز دے گا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کی کابینہ نے پوری دلجمعی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔اس سارے حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب اس قدر مصروف رہے کہ انہوں نے ان کم و بیش 3 ماہ میں ایک بار بھی اپنے آبائی علاقے کا دورہ نہیں کیا اور اس بات کو لے کر ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی حالانکہ باوثوق ذرائع کے مطابق ہر جمعہ کو وہ اپنے آبائی علاقے سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں۔

:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپنے آبائی علاقے میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا تھا۔۔ارتھی اورملحقہ علاقوں میں 71سال کے بعد بجلی آگئی۔وزیر اعلیٰ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی علاقہ جات کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی علاقے تخت سلیمان ریونیو تحصیل بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں