سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:49

سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، اداکارہ منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے پر رضا مندی ظاہر کی، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے اصل ذمہ داروں کے تعین کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا عدالت پنجاب حکومت کو نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دے اور سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں