جرمن سفیرنے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی افادیت بتا دی

موٹرسائیکل سوارٹریفک قوانین کو اپنائیں اور ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں،محفوظ سفر کیلئے دونوں موٹرسائیکل سوار اورخواتین بھی ہیلمٹ کا استعمال ضروری کریں،میں بھی موٹرسائیکل کی سواری پسند کرتاہوں لیکن احتیاطی تدابیرضروری ہیں۔ جرمن سفیرمارٹن کوبلرکا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 دسمبر 2018 22:17

جرمن سفیرنے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی افادیت بتا دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 دسمبر 2018ء) پاکستان میں تعینات جرمن سفیرمارٹن کوبلرنے موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی افادیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوارٹریفک قوانین کو اپنائیں اور ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں،محفوظ سفر کیلئے دونوں موٹرسائیکل سوار اورخواتین بھی ہیلمٹ کا استعمال ضروری کریں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں موٹرسائیکل کی سواری کو پسند کرتا ہوں لیکن خصوصاً پاکستان میں موٹرسائیکل کی سواری کرنا زیادہ پسندہے۔


موٹرسائیکل کی سواری کیلئے کچھ احتیاطی تدابیر کومدنظر رکھنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان میں موٹرسائیکل سوار کیلئے پہلا اصول ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 50 ہزار لوگ ٹریفک حادثات میں مر جاتے ہیں۔ان میں 80 فیصد لوگ کار اور موٹرسائیکل حادثات میں جان سے چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کو اپنائیں اور ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں۔خواتین کیلئے بھی ہیلمٹ کا استعمال ضروری ہے۔ ہیلمٹ پہننے سے زندگی کی حفاظت ممکن ہے۔سڑک کوکراس کرتے کرتے ہوئے بھی دونوں اطراف دیکھیں۔واضح رہے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو حکم دے رکھا ہے کہ ہیلٹ موٹرسائیکل چلانے والے کے ساتھ پیچھے بیٹھی سواری کیلئے پہننا بھی لازمی ہے۔

ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے بعد اب موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ اسی طرح ٹریفک قوانین کے تحت موٹرسائیکلوں پر سائیڈ والا مرر لگانا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ شہریوں نے بھی عدالتی احکامات کے مطابق ٹریفک قوانین پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں