وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاگوجرہ میں10سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم،تین ملزم گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 19:03

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاگوجرہ میں10سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم،تین ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گوجرہ میں10سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مقتول کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے اورملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔دریں اثناء پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں