شام میں امریکہ کی ممکنہ شکست

امریکا نے شام سے فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 19 دسمبر 2018 19:55

شام میں امریکہ کی ممکنہ شکست
نیویارک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 دسمبر 2018ء ) :شام میں مطلوبہ نتائج نہ ملنے اور ترکی سے اختلاف کئ بعد امریکہ نے شام سے اپنی فوجوں کے انخلاء کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سات سال قبل شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف ہونے والے پرامن احتجاج نے جلد ہی کھلم کھلا خانہ جنگی کی شکل اختیار کر لی جس میں اب تک اس میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں اور اس سے متعدد شہر اور قصبے تباہ ہو گئے ہیں۔

لڑائی شروع ہونے سے پہلے ہی بہت سے شامیوں کو صدر اسد کی حکومت سے بےروزگاری، بدعنوانی اور سیاسی پابندیوں کی شکایتیں تھیں۔تاہم سات سال سے جاری یہ جنگ شام اور اس کے عوام کے لیے کچھ نہیں لا سکی۔اس جنگ میں سعودی عرب ، امریکہ کی دخل اندازی نے حالات کو مزید خراب کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا بنیادی موقف یہ تھا کہ شام میں اسد حکومت کو فوری ختم ہو جانا چاہیے اور اقتدار عوام کے ہاتھوں میں دے دینا چاہیے تاہم انہوں نے اس مقصد کے لیے عسکری کوششیں بھی کر کے دیکھ لیں مگر کسی صورت کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

شام میں موجود 2 ہزار امریکی فوجی بھی مطلوبہ نتائج نہ دے سکے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ امریکا نے اپنی شکست کو ڈھکے چھپے انداز میں تسلیم کر لیا ہے۔امریکا اس وقت شام میں اپنی فوجوں کے انخلا کی تیاریاں کر رہا ہے۔انخلا کی ممکنہ وجہ نان ںیٹو اتحادی ترکی سے اختلا ف اور اہداف کے حصول میں ناکامی ہے تاہم پینٹا گون امریکی صدر کو قائل کر رہا ہے کہ اس وقت امریکی فوجیوں کا انخلاء امریکہ کے لیے نقصان دہ ہے تاہم امریکا ممکنہ طور پر آج اپنی فوجوں کے انخلاء کا اعلان کر دے گا۔                                                                                 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں