ٌیوکے سے اورسیز پاکستانیوں کے دو وفد اپریل میں پنجاب کا دورہ کریں گے،سردار تنویر الیاس خان

Mدونوں وفد الگ الگ پنجاب میں سرمایہ کاری کے متعلق دورہ کریں گے،پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اورسیز پاکستانیوں کو خوش آمدید کہے گا،چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹر

بدھ 20 مارچ 2019 21:15

ض*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) یوکے سے اورسیز پاکستانیوں کے دو وفد اپریل میں پنجاب کا دورہ کریں گے ۔دونوں وفد الگ الگ پنجاب میں سرمایہ کاری کے متعلق دورہ کریں گے۔پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اورسیز پاکستانیوں کو خوش آمدید کہے گا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

انھوں نے کہا کہ یو کے سے اپریل میں دو وفد پنجاب کا دورہ کریں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کے یہ وفد پنجاب میں مختلف پراجیکٹ پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ملکر انویسٹمنٹ کوبڑھانے کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کام کر رہا ہے۔انشاء اللہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اس دورے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کے مختلف شعبوں سرمایہ کاری کے متعلق پریزینٹیشن تیار کر لی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کہ اورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مختلف مواقعوں پر بریفنگ دی جاے گی اور وفد کو پنجاب کی کامیاب کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کروائی جائیں گی۔ایف پی سی سی آئی، اسلام آباد فیڈریشن، اور چیمبر آف کامرس کے صدور اور ممبرز سے ملاقات اور چیمبر کا دورہ بھی کروائیں گے۔

چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ ہر سرمایہ کار کو سہولت دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں