کابینہ میں ردو بدل ،اسد عمر کی وزیر خزانہ کے عہدے سے علیحدگی موضوع بحث رہی

سوشل میڈیا ،عوامی اور سیاسی حلقوں میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جاتا رہا

جمعہ 19 اپریل 2019 15:18

کابینہ میں ردو بدل ،اسد عمر کی وزیر خزانہ کے عہدے سے علیحدگی موضوع بحث رہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وفاقی کابینہ میں ردو بدل خصوصاًاسد عمر کی وزیر خزانہ کے عہدے سے علیحدگی پورے ملک میں موضوع بحث رہی ، سوشل میڈیا ،عوامی اور سیاسی حلقوں میں اس پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جاتا رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر ، کاروباری مراکز اور سیاسی حلقوں میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور خصوصاً اسد عمر کی وزارت خزانہ سے علیحدگی پر بحث و مباحثہ ہوتا رہا۔

پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے وزیر اعظم عمران خان کے اس اقدام کے حق میں دلائل اور اس کی تائید کرتے ہوئے دکھائی دئیے جبکہ مخالفین اس اقدام کو حکومت کی ناکامی سے تعبیر کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بھی کابینہ میں ردو بدل خصوصی طور پر اسد عمر کے حوالے سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں