ایف بی آر نے ٹیکس ڈیفالٹر ز کی پراپرٹی قرق اورگاڑیاں ضبط کرناشروع کردیں

جمعرات 25 اپریل 2019 19:36

ایف بی آر نے ٹیکس ڈیفالٹر ز کی پراپرٹی قرق اورگاڑیاں ضبط کرناشروع کردیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ڈیفالٹر ز کی پراپرٹی قرق اورگاڑیاں ضبط کرناشروع کردیں ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے ڈائریکٹر حمزہ ڈویلپرز پرائیویٹ لمٹیڈ طارق صدیق کے 4کروڑ 75لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہونے اورسال2016کا انکم ٹیکس واجب الادہونے پر ان کی رہائش گاہ سے ہنڈا سوک گاڑی قبضہ میں لے لی ۔ایف بی آر نے طارق صدیق کی پراپرٹی کی فروخت رکوانے کے لئے ڈی ایچ اے اورگاڑیوں کے حوالے سے ایکسائز کو بھی خط لکھ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں