مسلم لیگ (ن) کی ریلی روکنے کیلئے حکومتی اقدامات اور گرفتاری قابل مذمت ہیں‘ پیپلز پارٹی

حکومت سیاست میں آمرانہ روایت کو جنم دے کر جمہوریت تباہ کرنا چاہتی ہے‘ جنرل سیکرٹری چوہدری منظور

اتوار 21 جولائی 2019 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی فیصل آباد ریلی روکنے کیلئے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا کہ کارکنوں اور رہنماں کو زبردستی روکنا حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،پی ٹی آئی حکومت سیاست میں آمرانہ روایت کو جنم دے کر جمہوریت تباہ کرنا چاہتی ہے۔فیصل آباد انتظامیہ کی طرف سے ریلی کی اجازت نہ دینا آمرانہ روش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ایسے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کو دبا نہیں سکتی،حکمرانوں نے اگر اس سیاسی جبر کو جاری رکھا تو بہت جلد پورا ملک سڑکوں پر ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں