رانا ثنا اللہ کیلئے گھر سے کھانے کی اجازت کیلئے دائر درخواست نمٹا دی گئی ،متعلقہ فورم سے رجوع کرنیکی ہدایت

پیر 22 جولائی 2019 13:01

رانا ثنا اللہ کیلئے گھر سے کھانے کی اجازت کیلئے دائر درخواست نمٹا دی گئی ،متعلقہ فورم سے رجوع کرنیکی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) سیشن عدالت نے منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار رانا ثنا اللہ کیلئے گھر سے کھانے کی اجازت کیلئے درخواست پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

سیشن جج لاہور نے رانا ثنا اللہ کے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ بیمار ہیں انہیں گھر سے پرہیز ی کھانا دینے کی اجازت دی جائے ۔ سیشن جج نے درخواست گزار کوپہلے متعلقہ فورم سپرنٹنڈنٹ جیل سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا کردی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں