پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد

اتوار 25 اگست 2019 23:00

لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد۔جوہر ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تین روزہ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پاک ہیروز کلب نے جیت لیا۔ فائنل میچ پاک ہیروز اور اولمپیئن سعید انور ہاکی کلب فاروق آباد کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاک ہیروز کلب نے پانچ تین سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہاکی اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق صدر پی ایچ ایف اولمپیئن اختر رسول اور ڈی ایچ اے لاہور چوہدری امجد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر پاک ہیرو کے چارٹر ممبر عبدالمجید بھٹی کو لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاک ہیروز کے سابق دس کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے غلام غوث نے اختر رسول کو سونیئر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں