ڈی سی او ریلوے کا سبک رفتار ریل کار ٹرین پر مریدکے اسٹیشن پر اچانک چھاپہ

بغیر ٹکٹ مسافروں کو 33 ہزار 860 روپیجرمانے کیے گئے

جمعرات 19 ستمبر 2019 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور حامد فاروق قریشی نے اسپیشل گروپ آف ٹکٹ ایگزامینرز کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور کے درمیان چلنے والی سبک رفتار ریل کار ٹرین پر لاہور سے بائی روڑ جا کر مریدکے ریلوے اسٹیشن پر اچانک چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 25 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے کیے گئی. اس کے علاوہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سے 22 جبکہ کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل سے 14 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے کیے گئے۔

مختلف چھاپوں کے دوران 61 بغیر ٹکٹ مسافروں کو 33 ہزار 860 روپے جرمانہ کیا گیا جو کہ بعد ازاں قومی خزانے میں جمع کروا دیا گیا۔بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے ڈی سی او ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی کیلئے ان کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھیں گی. ڈی سی او ریلوے لاہور نے ٹرین اسٹاف کو ہدایت کی کہ ٹرینوں میں چیکنگ سخت کی جائے تاکہ کوئی مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔

(جاری ہے)

یاد رہے ڈی سی او ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چوہدری اور چیف کمرشل مینجر پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر عمران حیات کی ہدایت پر بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لانے کے حوالے سے مزید چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دینے کا عندیہ دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں