چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور عون چودھری کی ملاقات

اتوار 13 اکتوبر 2019 22:55

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں جہانگیر خا ترین، اسحاق خاکوانی اور عون چودھری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چودھری سالک حسین ایم این اے اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ جہانگیر خان ترین اور دیگر رہنمائوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صاحب بصیرت اور محب وطن شخصیت کو ہر مکتبہ فکر میں نہایت احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں