امام عالی مقام حضرت حسین ؓ اور کربلا کے دیگر شہداء سے اظہارعقیدت کے لئے لاہور پریس کلب میں محفل مسالمہ کا انعقاد

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) امام عالی مقام حضرت حسین ؓ اور کربلا کے دیگر شہداء سے اظہارعقیدت کے لئے لٹریری کمیٹی لاہور پریس کلب کی جانب سے محفل مسالمہ منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت معروف شاعر کرامت بخاری نے کی جبکہ واجد امیر مہمان اعزازتھے۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے مہمان شعراء کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کلب حسب روایت اسلامی شعائر اور اعلی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے علمی فکری اور ادبی تقریبات کا انعقاد کررہاہے اور انھوں نے لٹریری کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا۔

لاہور پریس کلب کے سینئرنائب صدر ولٹریری کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی مہتو نے کرامت بخاری اور واجدامیر کو گلدستے پیش کرتے ہوئے حاضرین محفل سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے امام حسین ؓ کے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور تمام شعراء وحاضرین کا شکریہ اداکیا۔ محفل مسالمہ میں سلام پیش کرنے والے شعراء کرام میں کرامت بخاری، واجد امیر، انوارقمر، طاہر ناصر علی، عرفان صادق، اعجاز فیروز اعجاز، ڈاکٹر اظہر وحید، انیس احمد، یوسف واصفی، سلمان رسول، واصف اختر، روبینہ راجپوت ، ولید ولی اور طارق کامران ودیگر شامل تھے جبکہ محفل مسالمہ کی نظامت کے فرائض اظہر غوری نے انجام دیئے۔

تقریب کے انتظامات رکن مجلس عاملہ لاہور پریس کلب عمران شیخ، پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی اور سیکرٹری جنرل خواجہ آفتاب اور سیکرٹری حلقہ ادب و صحافت شہزاد فراموش نے کئے۔ محفل مسالمہ میں شرکت کرنے والی شخصیات میں اراکین لٹریری کمیٹی پرویز الطاف و سعید اختر، زوار کامریڈ ، نصرت بیگ، شاہد رضوی، جاوید اقبال ہاشمی، جاوید اقبال بھٹی، اقبال بخاری اور اقبال قریشی ،سلمان احمد منیجر، محمد عقیل اسسٹنٹ منیجر سمیت متعدداراکین جنرل کونسل شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں